آٹے کے بڑھتے ہوئے نرخ،فی کلو 84 روپے تک جا پہنچا

سچ ٹی وی  |  Oct 17, 2020

چکی مالکان کے مطابق لاہور میں کھلے آٹے کی قیمت 76 سے بڑھا کر 80 روپے فی کلو کردی گئی ہے جب کہ شہر کے کئی مقامات پر من مانا اضافہ کر کے 84 روپے کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

آٹے کا بحران پھر شدت اختیار کر گیا، مہنگے داموں آٹے کا حصول بھی مشکل ہو گیاترجمان چکی مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کے نرخ بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے ہماری بھی مجبوری ہے، انتظامیہ ہمیں وافر گندم دے ہم قیمت نہیں بڑھائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے گندم بحران جاری ہے، حکومت سے کچھ نہیں ہوسکا، اگر یہی حال رہا تو قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More