فاسٹ باؤلر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

نوائے وقت  |  Oct 17, 2020

پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے 36 سالہ عمر گل نے سدرن پنجاب کی ٹیم کے خلاف آخری میچ کھیلا۔انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران اپنی تیز باؤلنگ اور زبردست یارکرز کے ذریعے دنیا بھر کے کئی بیٹس مینوں کو آؤٹ کیا۔عمر گل2009 ء میں انگلینڈ میں عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ جیتنے والی فاتح ٹیم کا اہم حصہ تھے۔عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچوں میں 163، 130 ایک روزہ میچوں میں 179 اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل آبدیدہ بھی ہو گئے اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمر گل نے پیغام میں لکھا کہ بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More