جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار اوپن گالف ایونٹ منسوخ

سماء نیوز  |  Oct 18, 2020

فائل فوٹو

آسٹریلیا میں ہونے والے اوپن گالف ٹورنامنٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ یہاں پہلا موقع ہے کہ اوپن گالف ایونٹ کو جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار منسوخ کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث بننے والی صورت حال کے تناظر میں آ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار منسوخ کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ آفیشل کے مطابق آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کی مشکل صورت حال کی وجہ سے پہلے ہی گالف آسٹریلیا اور پی جی اے آسٹریلیا نے اپنے تمام ایونٹ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

کرونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر اب آسٹریلیا کا سب سے پرانا گالف ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے اب یہ ایونٹ اگلے سال جنوری کی 18 تاریخ سے 31 جنوری تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد میلبورن کنگسٹن ہیلتھ گالف کلب میں کیا جانا تھا۔

یہ اوپن گالف کا 105 واں ایونٹ تھا۔ اس ایونٹ کا پہلا آغاز سال 1905 میں ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More