آذربائیجان نے ایرانی سرحد تک متصلہ علاقہ بھی آرمینیا سے آزاد کروا لیا

روزنامہ اوصاف  |  Oct 22, 2020

 باکو (مانیٹرنگ ڈیسک) آذربائیجان نے ایرانی بارڈر سے متصلہ نگورنو کاراباخ کے علاقےکو آرمینیا سے آزاد کرواکر اس پر اپنا مکل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔پاکستان میں تعینات آذر سفیر علی علی زادہ کہتے ہیں کہ بارڈ سے جڑے ہوئے علاقے اگبند کو آرمینیائی فوج کے تسلط سے مکمل طور پر آزاد کروا کر وہاں پر آذربائیجان کا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے۔ آذری سفیر نے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آذر فوج کی اس کارروائی کے بعد ایران ، آذر بائیجان بارڈمکمل طور پر محفوظ ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے فوجی جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More