پاکستان میں آج مزید 733 افراد میں وائرس کی تشخیص

بول نیوز  |  Oct 24, 2020

پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 733 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 326663 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 733 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ میں 265، اسلام آباد میں 305، بلوچستان میں 24 ، پنجاب میں 146 ، آزاد کشمیر میں 60 جبکہ خیبر پختونخوا میں 37 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 143222 ، بلوچستان میں 15791 ، خیبرپختونخوا میں 38923 ،اسلام آباد میں 18578 ، گلگت بلتستان میں 4148 ، پنجاب 102253 اور آزاد کشمیر میں 3748 مریض موجود ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 37 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 38923 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 146 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 102253 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 140 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 18578 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More