اداکارہ متھیرا کو ’پاکستانی سنی لیون‘ کے بعد ’ پاکستانی میا خلیفہ‘ قرار  دیدیا گیا

نیو  |  Oct 26, 2020

لاہور:پاکستانی بے باک اداکارہ متھیرا کو مداحوں نے ’پاکستانی سنی لیون‘ کے بعد ’ پاکستانی میا خلیفہ ‘ قرار  دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ و ماڈل متھیرااپنے بے باک انداز کے باعث مشہور ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو پاکستانی شائقین معاشرے کی اخلاقی اقدار کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ روز متھیرا نے اپنی ایسی تصاویر شیئر کی تھی جن میں بظاہر تو کوئی بے باکی اور برائی نظر نہیں آتی لیکن پھر بھی سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی نازیبا انداز اپناتے ہوئے طنز کے نشتر برسادیے اور اداکارہ کو  ’ پاکستانی سنی لیون‘ قرار دے  دیا تھا۔

لیکن ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین توپوں کا رخ متھیرا کی جانب اس وقت کیا جب اداکارہ نے اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ۔

A post shared by (@real_mathira) on Oct 25, 2020 at 10:56am PDT

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ متھیرا نے پینٹنگ قسم کا دھاری دار لباس زیب تن کیا جس میں وہ کافی بے باک لُک دیتی دکھائی دیں۔

تصویر شیئر کرکے اداکارہ نے ایک دکھ بھرا اور اداس سا کیپشن دیا اور لکھا کہ ’ماضی کے تکلیف دہ اور غصہ بھرے تجربات کینوس پر نئی منزل تخلیق کرنے کیلئے مخلص رنگ ہیں‘۔

اداکارہ کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین اور فالورز کی جانب سے طنزیہ نشتر برسانے کے ساتھ انتہائی نازیبا اور غیر اخلاقی کمنٹس بھی کئے گئے جبکہ کئی مداحوں کی جانب سے متھیرا کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی گئی اور تصاویر کو سراہا گیا۔

فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، اسلام مخالف مہم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید احتجاج

فیری الشاہ نامی انسٹا ہینڈل کی جانب سے کمنٹ کیا گیا کہ ’ ہمیشہ کی طرح حیران اور آنکھوں کو خیرہ کردینے والی‘۔

اومی نامی صارف کی جانب سے بھی اداکارہ کی تعریف کی گئی اور لکھا کہ ’ آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں‘۔

جہاں متھیرا کی تصاویر پر تعریفیں کرنے والے لوگ تھے تو وہیں طنز اور بے باک کمنٹ کرنے والوں کی بھی کمی نہیں تھی۔جس طرح گزشتہ روز اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ’پاکستانی سنی لیون‘ قرار دیا گیا تھا تو اب کی تصویر میں بھی کچھ ایسا ہی کیا گیا اور اداکارہ کو  بے باک فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ کے مترادف قرار دیتے ہوئے ’پاکستانی میا خلیفہ‘ کہہ دیا گیا۔

آسٹریلیا میں ترکش فاؤنڈیشن کی مسجد پر سفید فام شخص کا حملہ

دائود علی نامی صارف نے لکھا کہ ’پتہ نہیں یہ پاکستانی میا خلیفہ کیوں دکھا کر اپنے بندے کا دماغ خراب کرتی ہے‘۔

اداکارہ کی تصویر کو اس وقت 13ہزار سے زائد لوگوں کی جانب سے لائیک کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ اداکارہ متھیراکا ایک انٹرویو میں دعویٰ تھا کہ لوگ انہیں دیکھنے کے لئے ٹی وی آن کرتے ہیں اورٹی وی والے اپنے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کے لئے انہیں بلاتے ہیں۔ 

سیب اور چائے بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بہترین مددگار ثابت ہوتے ہیں ، ماہرین  View this post on Instagram

یورپین اوپن ٹینس  ٹورنامنٹ کا ٹائٹل یوگو ہمبرٹ نے جیت لیا A post shared by (@real_mathira) on Oct 11, 2020 at 1:13pm PDT

اپوزیشن کے جلسے اور ملکی صورتحال، وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا

متھیراکے اس وقت انسٹاگرام پر 3لاکھ 88ہزار فالورز ہیں جبکہ وہ آج کل ایک نجی ٹی وی چینل پر گیم شو کررہی ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ متھیرا نے 2018 میں اپنے شوہر فلنٹ جے سے طلاق لے لی تھی جبکہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

View this post on Instagram

پی ڈی ایم قائدین کے ڈرامے کا ڈراپ سین نزدیک آ رہا ہے، فیاض الحسن چوہان A post shared by (@real_mathira) on Feb 27, 2018 at 2:21am PST

ٹھنڈے پانی میں تیراکی سے ڈیمنشیا کا علاج ممکن ہے،برطانوی ماہرین

اپنی ہم عصر فنکاروں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’اب ہر اداکارہ آئٹم گرل ہے‘۔ اپنی پسندیدہ شخصیت کے بارے انکشاف  کیا تھا کہ انہیں ’بلاول بھٹو‘ اور’ آصف زرداری‘ پسند ہیں،کبھی سوچا نہیں کہ کس حد تک جاوٴں گی ، لیکن قابل اعتراض سین پکچرائز نہیں کرآوٴں گی‘۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More