مسلمانوں کاحق ہےوہ فرانس کوتاریخی جرائم کی سزادیں،مہاتیر

سماء نیوز  |  Oct 30, 2020

فائل فوٹو

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے خاکوں کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرون نے ایک غصیلے فرد کے عمل کا الزام پوری امت مسلمہ پر تھوپا۔ اس لحاظ سے مسلمانوں کو بھی حق پہنچتا ہے کہ وہ فرانس کو تاریخی جرائم کی سزادیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے بیان میں ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے لکھا کہ میکرون نے ایک غصیلے فرد کے عمل کا الزام پوری امت مسلمہ پرتھوپا، اس لحاظ سے مسلمانوں کو بھی حق پہنچتا ہے کہ وہ فرانس کو تاریخی جرائم کی سزادیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فرانس نے اپنی تاریخ میں لاکھوں مسلمانوں کو قتل کیا، مگر مسلمانوں نے قصاص کے قانون پر عمل کرتے ہوئے فرانسیسیوں سے بدلہ نہیں لیا۔ آزادی اظہار کسی کی توہین کا حق نہیں دیتا۔ آزادی اظہار کے نام پر کوئی فرد کسی دوسرے شخص کو جاکر برا بھلا کہنے کا اختیار نہیں رکھتا۔

مہاتیر محمد کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کی اپنی اقدار ہم پر تھوپنے کی کوشش ہماری آزادی چھیننے کے مترادف ہے۔ مغرب اپنے مذہب سےتو دور ہوچکا ہے مگر انہیں دوسرے مذاہب کی توہین نہیں کرنی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More