پڑوسی ملک کادارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

روزنامہ اوصاف  |  Nov 21, 2020

کابل (ویب ڈیسک )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر ہوئے دھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر 14 راکٹ حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔کابل میں راکٹ حملوں سے قبل مختلف  مقامات پر 2 دھماکے بھی ہوئے، جن میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔افغان دارالحکومت کابل آج صبح دھماکوں سے گونج اٹھا، کابل کے علاقوں ارزان قیمت، چھلستون میں میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکےہوئے جن میں ایک پولیس اہلکارجاںبحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More