کورونا سے مزید 2742 افراد متاثر

بول نیوز  |  Nov 22, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2742 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 355759  تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید  2742 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ بھر میں 1199،  اسلام آباد میں 458، خیبرپختونخوا میں 367،  پنجاب میں 564 اور  آزاد کشمیر 80 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 162227 ، بلوچستان میں 16744 ، خیبرپختونخوا میں 44097 ،اسلام آباد میں 26177 ، گلگت بلتستان میں 4526، پنجاب میں 113457 اور آزاد کشمیر میں 6000 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 162227 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں 80 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 6000 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 564 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 113457 ہو گئی جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 367 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 44097 ہوگئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More