آفریدی اب ’گال گلیڈی ایٹرز‘ کے کپتان

اردو نیوز  |  Nov 22, 2020

سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کی فرنچائز ’گال گلیڈی ایٹرز‘ نے رواں برس کے ایڈیشن کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ کپتان نامزد کیا ہے۔

سنیچر کو فرنچائز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ اعلان کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، لیگ کے پہلے ایڈیشن میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ 26 نومبر سے 16 دسمبر تک ہیمبنٹوٹا، سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

اس ایونٹ کے لیے مقامی کھلاڑی بھنوکا راجا پاکسے کو شاہد آفریدی کی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیریز کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ سے اپنا نام واپس لے لیا۔

یکم مارچ 1980 کو خیبر ایجنسی (سابق فاٹا) میں پیدا ہونے والے شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے 398 ایک روزہ میچز میں 8064 رنز بنائے ہیں۔

شاہد آفریدی نے 99 ٹی20 میچز میں 1416 رنز بنائے اور ان کا سب سے زیادہ سکور 54 ناٹ آؤٹ ہے۔ ٹی20 میں انہوں نے 98 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔ اسی طرح سابق کپتان نے 27 ٹیسٹ میچز کھیل کر 1716 رنز بنائے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آئی پی ایل کے 10 میچز بھی کھیل چکے ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ سکور 33 رہا جبکہ انہوں نے نو وکٹیں حاصل کیں۔

گال گلیڈی ایٹرز کے مالک، ندیم عمر نے 40 سالہ کشاہد آفریدی کے بطور کپتان تقرر پر خوشی کا اظہار کیا۔

#GalleGladiators name superstar @SAfridiOfficial as captain, #BhanukaRajapaksa as vice-captain

We’re ready for #HoldingTheFort

#LPL2020 @SAfridiOfficial pic.twitter.com/v5Ykag8Crn

— GalleGladiators (@GalleGladiator) November 21, 2020

ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ایک عالمی سپر سٹار اور عظیم لیڈر ہیں، اس لیے وہ لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

’مجھے یقین ہے کہ شاہد آفریدی کے تجربے کا تمام غیر ملکی اور مقامی سری لنکن کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔‘

گال گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کی جگہ پاکستان کے نوجوان بلے باز احسن علی کی خدمات حاصل کر لی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے چڈوِک والٹن کو جنوبی افریقہ کے کولِن انگرام کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

کولِن انگرام آسٹریلیا کی لیگ ’بِگ بیش‘ کھیلنے چلے گئے ہیں۔

گال گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 27 نومبر کو جافنا سٹالینز کے خلاف کھیلی گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More