پاکستان میں کورونا ٹیسٹ صرف 20 منٹ میں ، قیمت کیا ہوگی ؟

روزنامہ اوصاف  |  Nov 24, 2020

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی ، جس سے 20 منٹ میں ٹیسٹ ممکن ہو سکے گا، ریپڈ ٹیسٹ کی ابتدائی فیس 2ہزار روپے تک ہو گی۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ 20 منٹ میں رزلٹ دے گی ۔سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم نے کورونا ٹیسٹ کٹ رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ غیر ملکی فارما کمپنی نے رجسٹرڈ کرائی ، یہ ٹیسٹ کٹ غیر ملکی دوا ساز کمپنی درآمدکرے گی۔ڈاکٹر عاصم رؤف کا کہنا تھاکہ کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ جرمنی کی تیار کردہ ہے اور ریپڈ ٹیسٹ کی ابتدائی فیس 2ہزار روپے تک ہو گی ، یہ ٹیسٹ کٹ ناک کی رطوبت سےکوروناٹیسٹ کرے گی۔سی ای او ڈریپ نے کہا کہ تربیت یافتہ ماہرین ریپڈ ٹیسٹ کٹ استعمال کرسکیں گے، ریپڈ رزلٹ کا مریض کی حالت، کلینکل ہسٹری سے موازنہ کرنا ہو گا تاہم یہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ کورونا ڈونر اسکریننگ کیلئے استعمال نہیںہو گی۔ریپڈ ٹیسٹ کٹ کی رجسٹریشن بڑی کامیابی ہے، اس ٹیسٹ کٹ سے کورونا کی جلد تشخیص ممکن ہو گی اورکوروناکی جلد تشخیص سے بروقت علاج ممکن ہو سکے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More