کرونا کے باعث پمز اسپتال کی او پی ڈی بند

سماء نیوز  |  Nov 25, 2020

اسلام آباد کے پمز اسپتال کا ایک منظر۔ فوٹو : آن لائن

کرونا کے باعث اسلام آباد کے بڑے سرکاری اسپتال پمز کی او پی ڈی بند کر دی گئی۔

ترجمان کے مطابق روٹین آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں اب صرف ایمرجنسی آپریشنز کیے جائیں گے۔ عملے کے 181 افراد کرونا سے متاثر ہیں۔

 تین ہفتہ قبل کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد پمز اسپتال کی انتظامیہ نے آپریشنز کا عمل بند کی تھا۔ تاہم ایمرجنسی اور کینسر کیسز کو فیصلے سے استثنیٰ ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد تعلیمی ادارے بھی 26 نومبر سے بند کر دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More