سابق مملکت وزیر فقیر جادم منگریو انتقال کرگئے

روزنامہ اوصاف  |  Nov 25, 2020

کراچی (ویب ڈیسک )مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے رہنما ،سابق ایم این اے وسابق مملکت وزیر فقیر جادم منگریو کراچی کے نجی ہسپتال میں کورونا کے باعث انتقال کرگئے ،جادم منگریوگزشتہ کئی روز سے کراچی میں زیرعلاج تھے،فقیر جادم منگریو کے انتقال پر علاقے میں سوگ کی کیفیت چھاگئی ،کئی سیاسی سماجی شخصیات کا جادم منگریو کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما اور سابق مملکت وزیر فقیر جادم منگریو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے عمرکوٹ اور فقیر جادم منگریو کے آبائی گاؤں فقیر ولی محمد منگریو  میں سوگ کی فضا چھاگئی فقیر جادم منگریو کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ،سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ان کی حویلی پر پہنچنا شروع ہوگئے ،کئی سیاسی سماجی رہنماو¿ں مسلم لیگ فنکشنل کے سینٹر سید مظفر حسین شاہ ، سابق ضلع چیئرمین ڈاکٹر سید نورعلی شاہ ،رکن سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو ، سابق میونسپل چیئرمین عمرکوٹ خالد سراج سومرو ،صحافی سید عمران شاہ ، سینئر صحافی سید ریحان شبیر ،مسلم لیگ فنکشنل عمرکوٹ کے مقامی رہنماؤں رمضان راجڑ، سیلم مہر،غلام محمد مہر ،سیاسی سماجی رہنما شوکت ادیپوری،محمد علی ناگوری ،سماجی رہنما عبدالغفار ناگوری ،سید قمرالحسن شام ، سید اشتیاق شاہ ،سمیت کئی سیاسی سماجی سول سوسائٹی کے رہنماو¿ں نے اپنے بیانات میں فقیر جادم منگریو کی وفات پر گہرے دکھ افسوس اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More