ہمارا مشن عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے، یوسف رضا گیلانی

ہم نیوز  |  Dec 03, 2020

لاہور: سابق وزیر اعطم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارا مشن عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہمارا مشن ہے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لاہور کا جلسہ بھی کامیاب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو سب سے پہلے نظر بند ججز کو رہا کرنے کا حکم دیا اور میں نے حزب اختلاف کو اسمبلی میں کہا تھا کہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا اور میں واحد وزیر اعظم تھا جو متفقہ طور پر منتخب ہوا۔ عمران خان تو کہتا تھا کہ جلسے کرو میں کنٹینر دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس سے قبل یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا اور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مسلم لیگ ن نے لاہور شہر میں جلسوں کا فیصلہ کر لیا ہے اور مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور کے تمام قومی اسمبلی کے حلقوں میں جلسے ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More