گراؤنڈ میں پریکٹس کومِس کررہے ہیں، بابراعظم

سماء نیوز  |  Dec 03, 2020

فوٹو: کرک انفو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں حالات انگلینڈ سے بالکل مختلف ہیں۔

تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم نیوزی لینڈ میں گراؤنڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں، جب بھی گراؤنڈ میں پریکٹس شروع ہوگی تو یہ سب کچھ پیچھے رہ جائے گا۔

بابراعظم نے کہا کہ ہمارے لیے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔ زندگی میں ہمیں مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ کرکٹ گراؤنڈ میں ہم مشکل اور چیلنجنگ صورتحال سے نکلنا ہی تو سیکھتے ہیں،اس صورتحال میں ہماری ٹیم بانڈنگ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

سینئر کرکٹرز اپنے گروپ میں موجود نوجوان کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہیں۔ تمام کھلاڑی اور اسٹاف ایک کا خیال رکھ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More