سوڈان میں تعینات پاکستانی سفیر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

بول نیوز  |  Dec 04, 2020

سوڈان میں تعینات پاکستانی سفیر سرفراز احمد سپرا  نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملاقات میں سفیر سرفراز احمد سپرا نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت اور کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر ہم نے انگیج افریقہ پالیسی کے پیش نظر سوڈان سمیت بہت سے افریقی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سوڈان کے مابین دو طرفہ تجارت،  سرمایہ کاری اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے میسر مواقعوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے فروغ  کے لیے اپنی کاوشیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر خارجہ نے سوڈان میں تعینات پاکستانی سفیر کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات  کے لیے دعا کی۔

سوڈان میں پاکستانی سفیر سرفراز احمد سپرا نے پاکستان کی سفارتی ترجیحات بالخصوص ’انگیج افریقہ پالیسی‘کے حوالے سے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More