راولپنڈی، بس اسٹینڈ کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق

بول نیوز  |  Dec 04, 2020

راولپنڈی کے مصروف ترین علاقے پیر ودھائی میں ایک بس اسٹینڈ کے قریب دھماکہ ہوا ، جس کے نتئجے میں کم سے کم 7 افراد زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے کے بعد ایک رکشے میں آگ بھڑک اٹھی اور پھر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو اور پولیس حکام نے دھماکے میں 45 سالہ محمد افضل خان کے جاں بحق ہونے اور 7 افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

زخمیوں کی شناخت 26 سالہ بلال، 18 سالہ قاسم، 19 سالہ ابراہیم ، 77 سالہ عبدالرحمٰن، 28 سالہ علاؤالدین، 19 سالہ ظفیر ، 25 سالہ عبدالمنان اور 35 سالہ اسحٰق رحمٰن کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ریسکیو حکام نےعینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ اچانک رکشہ میں  زوردار آواز کے بعد آگ لگی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سلنڈر یا جنریٹر دھماکہ بھی ہو سکتا ہے۔

ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، تحقیقات کے بعد ہی دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی رائے دی جا سکے گی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More