ایل این جی سکینڈل پر نیب اندھا، گونگا اور بہرہ بنا ہوا ہے، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

اسلام آباد( روزنامہ اوصاف ) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان اپنی ایک بیان میں کیا کہ حکومتی شخصیات کو نیب کے نوٹس ڈرامہ بازی ہے، نیب نے میاں محمد سومرو اور حفیظ شیخ کے وارنٹ کیوں جاری نہیں کئے، انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ سومرو اور شیخ کےنام ای سی ایل پر کب آتے ہیں، چینی اورآٹا سکینڈل نیب کی آنکھوں سے اوجھل رہا ۔ پلوشہ خان نے مزید کہا کہ ایل این جی سکینڈل پر نیب اندھا، گونگا اور بہرہ بنا ہوا ہے ثابت ہو چکا ہے نیب اغوا برائے تعاوان اور پولٹیکل انجنیئرنگ کا گینگ ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More