عمرکے ساتھ بڑھنے والے کپڑے تیار

ہم نیوز  |  Jan 08, 2021

برطانوی انجنئیر نے لچکدار میٹریل سے بنا کپڑا تیار کرلیا ہے جس سے تیار کیے گئے کپڑے عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہیں۔

کمپنی کے سربراہ کے مطابق ان کا تیار کردہ لباس واٹر پروف، ہوا پروف، پائیدار اور بار بار دھونے کے قابل ہے۔

لباس کے اندر خاص لچکدار مٹیریل شامل کیا گیا ہے اور جب کپڑے کو کھینچا جاتا ہے تو وہ پتلا ہونے کی بجائے موٹا ہو جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق بچے کو بار بار نیا سائز پہنا کر ہم زمین کے وسائل خرچ کر رہے ہیں۔ پیدائش کے دو سال تک بچے سات مرتبہ جسامت بڑھاتے ہیں اور یہ لباس 4 سے 36 ماہ تک کے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More