امریکی گلوکارہ و اداکارہ ڈیمی لوواٹو نے اپنے مداحوں کو کو بےحد خوش کردیا۔تفصیلات کے ماطبق ڈیمی لوواٹو 20 جنوری کو جوزف بائیڈن کی بطور صدر تقریب حلف برداری میں شرکت اور پرفارم کریں گی۔متعلقہ خبرامریکی گلوکارہ سلینا گومز اپنے مداحوں کی ذہنی صحت سے متعلق فکرمند
امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے عالمی وبا کے دوران اپنے مداحوں کی...
View this post on Instagram
A post shared by Demi Lovato (@ddlovato)
28 سالہ ڈیمی لوواٹو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو بتایا کہ انہیں جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب مجھے تقریب میں پرفارم کرنے کا کہا گیا تو میں حیران ہوگئی اور کچھ کہہ نہ پائی۔یادرہے کہ گلوکارہ ڈیمی لوواٹو نے جیسے ہی یہ خبر اپنے مداحوں کو دی اس کے فوری بعد سے ہی ان کے اکاؤنٹ پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔20 جنوری کو نئے امریکی صدر جوزف بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں دیگر مشہور شوبز شخصیات بھی پرفارم کریں گی اور یہ تقریب مختلف ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی جائے گی۔واضح رہے کہ گلوکارہ کے اکاؤنٹ پر 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد نے ان کے پیغام کو پسند کیا۔ -->