سوشانت کی بہن نےبھائی کی سالگرہ پر تجاویز مانگ لیں

سماء نیوز  |  Jan 15, 2021

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 21 جنوری 2021 کو 35 ویں سالگرہ آئے گی تاہم اس سے قبل ان کی بہن سوییتا سنگھ کریتی نے بھائی کی سالگرہ منانے کے حوالے سے تجاویز مانگی ہیں ۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شیوتا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم بھائی کی سالگرہ کیسے منائیں جو اکیس جنوری کو آنے والی ہے، کوئی تجاویز دیں ۔

بعدازاں اپنی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے سویتا نے لکھا کہ سوشانت کی سالگرہ پر 3 لوگوں کی بے لوث مدد کرنے اور سوشانت کے لئے دعا کرنا کیسا ہے؟ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اور میں زیادہ سے زیادہ لوگوں ان کے گانوں پر پرفارم کرتے اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں۔ آئیں سشانت کی زندگی کو منائیں اور محبت اور خوشی پھیلانے میں مدد کریں۔

سشانت سنگھ راجپوت کا لکھا ایک خط سوشل میڈیا پروائرل

اس قبل شویتا سنگھ کیرتی نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی سشانت سنگھ کا وہ یادگار نوٹ شیئر کیا ہے جو اُنہوں نے اپنی زندگی کے 30 برس مکمل ہونے پر لکھا تھا۔

یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More