دھند کا راج ۔۔۔ شدید دھند کے باعث مختلف حادثات ، 3 افراد جاں بحق 25 زخمی 

روزنامہ اوصاف  |  Jan 17, 2021

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) دھند کا راج ۔۔۔ شدید دھند کے باعث مختلف حادثات ، 3 افراد جاں بحق 25 زخمی ۔ تفصیلا کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے نواب شاہ میں دولت پور کے نزدیک قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔موٹر وے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہ پرٹیم میں واپسی کے لیے تیارہوں اگر۔۔۔محمد عامر نے مشروط آمادگی ظاہرکرتے ہوئے بڑااعلان کردیامختلف مقامات پر تقریباً ایک درجن گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جن میں مسافر کوچز اور وینز شامل تھیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 کی شناخت طارق ڈاہری اور فاروق احمد کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد اور لاشوں کو دولت پور اور قاضی احمد ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔علاوہ ازیں حادثے میں شدید زخمی ہونے والے کچھ افراد کو نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More