ملائیشیا میں پھنسے 171پاکستانی مسافر پاکستان واپس پہنچ گئے

روزنامہ اوصاف  |  Jan 17, 2021

کوالا لمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا میں پھنسے ہوئے 171مسافر پاکستان واپس پہنچ گئے۔ مسافروں کو دو خلیجی ممالک کی پروازوں کے ذریعے پاکستان واپس لایا گیا ۔جبکہ 18رکنی عملہ پیر کو پاکستان پہنچ جائے گا۔ دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ نے پی آئی اے کے جہاز کی واپسی کےلئے قانونی ماہرین سے بات چیت مکمل کر لی ہے۔ جہاز کی واپسی کےلئے ملائیشیا کی عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔درخواست میں برطانوی عدالت سے متعلق دستاویزات بھی جمع کروائی جائیں گی۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے بوئنگ طیارے پی کے 777کو جمعہ کے روز ملائیشین حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More