پی ڈی ایم تحریک کو سست سمجھنے والے ناکام ہوں گے ،مریم نواز

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو سست سمجھنے والے ناکام ہوں گے ۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ہونیوالے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچنے پر مریم نوازنے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کوسست سمجھنےوالےناکام ہوں گے،بی آر ٹی پشاور کی 30 نئی بسیں چلنے کے لیے تیاراس موقع پرمریم نواز نے صحافی سے سوال کردیا کہ کیاآپ کوحکومت تیزہوتی نظرآرہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن کی دعوت پراجلاس میں شرکت کررہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی رکن میں بھی نہیں ہوں لیکن مجھے مولانا فضل الرحمن نے خصوصی طورپر دعوت دی جس پر مجھے اجلاس میں شرکت کیلئے آنا پڑا ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More