بلوچستان: مسافر کوچ الٹنے سے8افراد جاں بحق

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

لسبیلہ(روزنامہ اوصاف) بلوچستان کی قومی شاہراہ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں8افراد جاں بحق جبکہ 15سے زائد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کوبیلہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بیلہ کے قریب لسبیلہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں 15 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے۔واقعہ کے فوری بعدامدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو بیلہ سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More