کوئٹہ:شوہر اور بیٹیوں کو قتل کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

سماء نیوز  |  Jan 22, 2021

بشکریہ: آئن لائن

کوئٹہ کے علاقے کینٹ میں شوہر اور 2 کم سن بچیوں کو قتل کرنے والے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ سمیرا کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ مقتول عرفان مسیح کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ قتل کی واردات 21 جنوری بروز جمعرات رپورٹ کی گئی تھی۔ ملزمہ سمیرا نے تیز دھار آلے سے شوہر اور 2 بیٹیوں کو گھر کے اندر قتل کیا تھا۔ قتل کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش، تاہم اسے بے ہوشی کی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے پہلے شوہر اور 2 بیٹیوں کو بے ہوشی کے انجیکشن لگائے اور پھر گلے کاٹ کر قتل کیا۔ بچیوں کی عمریں 4 اور 6 سال تھیں۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ان کے آبائی شہر کیلئے پنجاب روانہ کردی گئیں۔

خاتون پیشے کے اعتبار سے نرس ہے، جس نے کمرے میں گیس کھلی چھوڑ کر خود کو بھی مارنے کی کوشش کی تھی، تاہم رشتہ داروں کی بروقت اطلاع پر پولیس نے موقع پر خاتون ملزمہ کو بچا لیا اور ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ قتل کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More