بھارت کے فاسٹ بائولرمحمد سراج کومحنت کاپھل مل گیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

حیدرآباد(ویب ڈیسک)بھارتی فاسٹ بائولرمحمد سراج نے کامیاب دورہ آسٹریلیاکے بعد نئی بی ایم ڈبلیوگاڑی خریدلی ۔محمد سراج نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرویڈیوشیئرکی جس میں وہ گاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں اس پرلگی رجسٹریشن پلیٹ سے واضح ہورہاتھاکہ یہ برانڈ نیوگاڑی ہے ایک اورویڈیو میں سراج وہ گاڑی حیدرآبادمیں ڈرائیوبھی کررہے تھے۔یاد رہے کہ محمد سراج کے والد محمد غوث ایک آٹورکشہ ڈرائیورتھے ،ان کاانتقال ٹیم کے دورہ آسٹریلیاکے دوران ہوامگر سراج آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More