واٹس ایپ کا بڑا فیچرمتعارف

بول نیوز  |  Jan 25, 2021

واٹس ایپ کی جانب سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

تفصیلاات کے مطابق واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ نے بڑا فیچرمتعارف کروا دیا ہے۔

متعلقہ خبرواٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کی ڈیڈلائن میں توسیع کر دی

واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا...

واٹس ایپ کمپنی نے رواں سال کا ایک بڑا فیچر متعارف کرادیا ہے جس پر کافی عرصے سے کام ہورہا تھا۔

یاد رہے کہ یہ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن میں پہلی بار پیش کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے رواں ہفتے ہی صارفین کے لیے درد سر بننے والے اسٹوریج کی صفائی کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا تھا۔

خیال رہے کہ یہ فیچر اسنیپ چیٹ میں موجود فیچر سے ملتا جلتا ہے جسے بعد میں انسٹاگرام نے بھی کاپی کرلیا تھا۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس وقت واٹس ایپ پیغامات فون پر میں ہمیشہ موجود رہتے ہیں ،اگر ان کو خود صاف نہ کیا جائے۔

یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سےیہ نیافیچر کرایا گیا ہے جسے ڈی اپیئرنگ میسجز کا نام دیا گیا ہے۔

تاہم اس فیچر کو ٹرن آن کیا جائے گا تو کسی چیٹ میں نئے پیغامات 7 دن بعد خودبخود غائب ہوجائیں گے۔

یہ فیچر اسی وقت استعمال کیا جاسکے گا جب اسے سیٹنگز میں جاکر ٹرن آن کیا جائے گا اور ماضی کے پیغامات پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کو اوپن کرکے کانٹیکٹ نام کو دبا کر رکھیں تو ڈی اپیئرنگ میسجز کا آپشن آجاتا ہے، جہاں اس کو ٹرن آن کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کمپنی کے مطابق اس سے بات چیت زیادہ پرائیویٹ محسوس ہوگی، خاص طور پر انفرادی چیٹ میں، گروپس میں یہ کنٹرول ایڈمن کے پاس ہوگا۔

اسنیپ چیٹ اور دیگر ایپس میں اس طرح کے فیچر میں پیغامات فوری طور پر اس وقت غائب ہوجاتے ہیں، جب انہیں ایک بار دیکھ لیا جاتا ہے لیکن واٹس ایپ پہلی ایسی اپلیکشن ہے جس میں پورا ایک ہفتے کا وقت دیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال جب یہ بیٹا ورژن میں نظر آیا تھا تو اس وقت یہ صرف گروپ چیٹ میں دستیاب تھا اور اس میں پیغام 5 سیکنڈ یا ایک گھنٹے بعد ڈیلیٹ ہوجاتا۔

ٹیلیگرام نے یہ فیچر اپنی ایپ میں پہلے ہی متعارف کرا دیا ہے اور اب فیس بک اسے اپنی مقبول ترین میسجنگ ایپ میں اسے پیش کرنے والی ہے۔

لیکن ٹیلیگرام میں اس طرح کے فیچر میں جو پیغامات بھیجے جاتے ہیں، وہ دیگر صارفین فارورڈ نہیں کرسکتے اور نہ ہی اس کا اسکرین شاٹ بھی نہیں لے سکتے۔

واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق ہم نے 7 دن سے اس لیے آغاز کیا ہے کیونکہ ہمارے خیال میں اس سے لوگوں کو اس خیال سے مطابقت پیدا کرنے کا وقت ملے گا کہ اب میسجز مستقل نہیں

اس فیچر میں صرف تحریری پیغامات نہیں بلکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی 7 دن بعد غائب ہوجائیں گی، ایسا بھیجنے اور موصول کرنے والے کے ساتھ ہوگا، تاہم اسکرین شاٹ یا میسجز کو کاپی کرنا ممکن ہوگا

واضح رہے کہ یہ فیچر 5 نومبر سے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور رواں ماہ کے دوران تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More