کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، میاں بیوی زخمی

سماء نیوز  |  Jan 26, 2021

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال لکی ون کے قريب ڈکيتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے مياں اور بیوی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راشد منہاس روڈ پر لکی ون مال کے قریب ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ کردی، جس دونوں زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی فاطمہ اور تیمور کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں دونوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں کے ہاتھ اور پاؤں میں گولی لگی۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More