اسمارٹ فون کے صارفین کے لیے اچھی خبر

بول نیوز  |  Feb 06, 2021

صحت و تندرستی کا اندازہ لگانے والی دو اہم علامتیں دل کی دھڑکن اور سانس کی رفتار کو اب اسمارٹ فون کے ذریعے بھی جانچا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اگلے مہینے سے یہ فیچرز پکسل فون کے لیے گوگل فٹ ایپ میں دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبراینڈرائیڈ فون کے صارفین کے لیے بُری خبر

اینڈرائیڈ فون کے صارفین ہو جائے ہوشیار کیونکہ امریکا کی سیکیورٹی کمپنی...

اس نئی ٹیکنالوجی کے تحت ’گوگل فٹ‘ آپ کو اپنے اسمارٹ فون کیمرے کا استعمال کرکے دل کی شرح اور سانس کی شرح پیمائش کرنے کی اجازت دے گا۔

سانس کی رفتار معلوم کرنے کے لیے آپٹیکل فلو نامی اسمارٹ فون کیمرے اور کمپیوٹر وژن کی تکنیک استعمال کی گئی ہے۔

 جبکہ دل کی دھڑکن دیکھنے کے لیے اسمارٹ فون کیمرا آپ کی انگلیوں پر ہونے والی تبدیلیوں کا پتا لگاتا ہے۔

 اس وقت جب آپ کے دل سے تازہ آکسیجینیٹڈ خون بہتا ہوا آپ کے جسم سے گزرتا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More