ترکی نے امریکہ کے مطالبات کو مسترد کر دیئے

بول نیوز  |  Feb 16, 2021

ترکی نے امریکہ کے مطالبات کو مسترد کر تے ہوئے ترکی کی فوج کو لیبیا میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے امریکہ کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا کی حکومت کی منظوری تک ترک فوج  لیبیا ہی میں رہے گی۔

صدارتی ترجمان ابراہیم کالن نے ایک انٹرویو کے دوران ترکی کے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر لیبیا سے تمام غیر ملکی افواج کی واپسی پر زور دیا گیا ہے، ترکی لیبیا میں نئے شامی مرسینریز بھیجنے کی تیاری کررہا ہے۔

یاد رہے لبیا میں ترکی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افواج کی موجودگی نے لبیا میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہونے والے عبوری عمل کے دوران ملک کی عبوری حکومت کی کامیابی سے متعلق بحث کو جنم دیا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More