مسلم لیگ ن کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مریم نواز

بول نیوز  |  Feb 17, 2021

مسلم لیگ ن  کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہناہے کہ نواز لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا۔

نوشہرہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے دورمیں پیٹرول ،گیس ،بجلی کی قیمتوں میں کمی آرہی تھی، مسلم لیگ ن کے دور میں بجلی کے کارخانے لگ رہے تھے، ن لیگ کے دورحکومت میں غریب کا چولہا جل رہا تھا۔

مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی حکومت کے دور کا یہ حال ہے کہ آج غریبوں کےپاس بچوں کی فیس کیلئےپیسےنہیں،آج ریڑھی والااوردکاندارسب پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کےووٹوں پرڈاکہ ڈال کرعمران خان کومسلط کیاگیا،ان کوپتہ تھا دال نہیں گلنےوالی توچور،چورکاشورمچادیا۔

مریم نواز کا کہناتھا کہ خیبرپختونخواکی پولیس بھی مجھےکہہ رہی تھی نااہل سےجان چھڑاؤ،ن لیگ کے دور حکومت میں روٹی 5روپے کی اور آج 20روپے کی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں کے زمانے میں چینی 50روپے فی کلو اورآج120روپے کلو ہے، چوروں کے دور میں انڈے 70روپے درجن اور آج 100روپے درجن ہیں،نوازشریف کے دورمیں ترقی کی شرح 5فیصد سے زائد تھی۔

 مریم نواز کا کہناتھا کہ نااہلی کوخیبرپختونخواکےلوگ8سال سےبرداشت کررہےہیں،نوازشریف کے دور میں چینی ،دالیں اور سبزیاں سستی تھیں۔

جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ مجھے پنجاب، سندھ اوربلوچستان سے زیادہ خیبر پختونخوا سے ہمدردی ہے، مجھے پشتوزبان سے بہت پیار ہے۔

مریم نواز نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ڈسکہ جاوَں اور نوشہرہ نہ جاوَں، جتنی میں پنجاب کی بیٹی ہوں اس سے زیادہ خیبر پختونخوا کی بیٹی ہوں۔

جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More