پی ایس ایل6: کراچی اسٹیڈیم آنیوالوں کیلئے پارکنگ پلان جاری

بول نیوز  |  Feb 19, 2021

کراچی کی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے میچز کے لیے پارکنگ پلان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں تماشائیوں کے لیے کراچی میں تین مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تماشائیوں کے لیے پارکنگ کا انتظام حکیم سعید گراؤنڈ میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب 2 وی آئی پیز پارکنگ چائنا گراؤنڈ اور نیشنل کوچنگ سینٹر میں بنائی گئی ہیں جبکہ پارکنگ سے اسٹیڈیم کے لیے شٹل سروس چلے گی۔

واضح رہےکہ چوکوں، چھکوں کی برسات کا وقت قریب آچکاہے، شائقین کرکٹ ایکشن کے منتظر ہیں،ہفتے کو شروع ہونے والی پی ایس ایل 6کیلیے ٹیمیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

 پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔

متعلقہ خبرپاکستان سپر لیگ2021، کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان مرتب کردیا

پاکستان سپر لیگ2021، کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان مرتب کردیا ہے۔...

 

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More