حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے کا معاملہ : وزیراعظم کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا

بول نیوز  |  Feb 19, 2021

 

 گورنر سندھ نے حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ برآمدہونے کے واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کان کو تمام حالات اور واقعات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ برآمدہونے پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا اس واقعےکی سختی سے مذمت کرتا ہوں، سندھ حکومت کا اپوزیشن کیخلاف رویہ بدترین مثال ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس صوبائی حکومت کی آلہ کار بنی ہوئی ہے ، آئی جی سندھ بنیادی فرائض ترک کر کے سیا سی مہرا بن گئے ہیں ۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے کمرے سے زہریلے سانپ کے نکلنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے عارف حنیف کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا سانپ کیسے اور کہاں سے نکلا اور حلیم عادل شیخ کے کمرے تک کیسے گیا؟

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے تحقیقات کرکے فوری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

گرفتارحلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ نکل آیا

 ترجمان محمد علی بلوچ نے بتا یا کہ قائدحزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ نکل آیا، ناشتہ دینے کے لئے جانے والے ملازم نے سانپ دیکھ کر اطلاع دی تاہم بعد میں کمرے میں موجودسانپ کو مار دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کوایس آئی یوسینٹرصدرمیں رکھاگیاہے، کمرے سے زہریلے سانپ کا نکلنا پولیس کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، پولیس پیپلزپارٹی کی غلام بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ کےخلاف سازشیں کی جارہی ہیں، ان کو کچھ بھی ہواتوذمہ دارسندھ حکومت ہوگی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More