ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو پانچ ارب ڈالر ز دینے کا فیصلہ

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پانچ ارب ڈالرز کے قرض کی یقین دہانی کرادی ہے،۔یہ رقوم پاکستان کو 2021سے 2023کے درمیان مختلف مراحل میں جاری کی جائیں گی۔س پروگرام کے تحت بیشتر قرضہ انتہائی کم شرح سود پر فراہم کیا جائے گا۔کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستان کیلئے فنڈنگ پروگرام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، معاشی اصلاحات میں مدد ملے گی۔اے ڈی بی تعلیم صحت اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں معاونت فراہم کرے گا جبکہ اے ڈی بی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے مزید منصوبوں کی معاونت بھی جاری رکھے گا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More