پکا لاہوری ہوں اس لیے قلندرز کو ہی سپورٹ کروں گا،اعصام الحق

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کے ٹینس اعصام الحق نے کہا ہے کہ وہ پکے لاہوری ہیں اس لیے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو ہی سپورٹ کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں اعصام الحق نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پرا کیونکہ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی لیکن اب خوشی ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔اعصام الحق نے کہا کہ امید ہے کہ ٓنے والے میچز میں بھی لاہور قلندرز اچھا کھیلے گی، مکمل سپورٹ اور نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز ایک بار پھر پاکستان میں ہونے پر خوش ہوں، انٹرنیشنل سپر اسٹارز کے پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے لیے انتطامات بہت اچھے کیے گئے ہیں، وہ یہاں آکر خوش ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سپر لیگ کے علاوہ بھی کرکٹ کی سیریز پاکستان میں اب باقاعدگی سے ہو رہی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی اب خود کو یہاں محفوظ سمجھتے ہیں، ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ کھلاڑی پاکستان کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور سکیورٹی فورسز کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے کہ سب کھلاڑی خوش ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس حوالے سے بہت کام کیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More