سری دیوی کے بعد کامیڈی کرنے والی واحد اداکارہ ہوں: کنگنا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک )اپنے متنازع بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہنے والی بالی وڈ ادکارہ کنگنا رناوت نے خود کو سری دیوی کے بعد ہندی فلموں میں کامیڈی کرنے والی پہلی اداکارہ قرار دے دیا۔کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنی بالی وڈ فلم تنو ویڈ منو کے 10 سال مکمل ہونے پر فلم کے ایک سین کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔کنگنا اپنے ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ میں تیز اور اعصاب شکن کرداروں میں پھنس گئی تھی، اس فلم نے میرے کیریئر کی سمت کو تبدیل کیا، میں نے کوئین ، دتو اور کامیڈی کے ساتھ مرکزی دھارے میں انٹری دی اور مزاح کے وقت کو بہتر کیا اور لیجنڈری سری دیو کے بعد کامیڈی کرنے والی واحد اداکارہ بن گئی۔اس سے قبل کنگنا رناوت خود کو ٹام کروز سے بہتر اسٹنٹ پرفارمر اور ہالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ میریل اسٹریپ اور اداکارہ گال گیڈٹ کی طرح ایکشن اورگلیمر دکھانے کی صلاحیتیں رکھنے کا دعویٰ کر چکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس دعوے پر بحث کے لیے تیار ہیں، اگر کوئی اس سیارے (زمین) پر موجود مجھ سے بہتر اداکارہ دکھا دے تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنا یہ تکبر چھوڑ دوں گی لیکن تب تک میں اس فخر پر قائم رہ سکتی ہوں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More