پاکستان اور ازبکستان کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر خارجہ

بول نیوز  |  Feb 25, 2021

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ازبکستان میں پاکستان کے سفیر سید علی اسد گیلانی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

ایمبیسڈر سید علی اسد گیلانی نے وزیر خارجہ کو پاکستان اور ازبکستان کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانے اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے کی گئی سفارتی کاوشوں پر مفصل بریفنگ دی۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے سفیر موصوف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین معاشی و تجارتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

ملاقات میں ایمبیسڈر سید علی اسد گیلانی نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے  اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More