پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود رہے گا، ایف اے ٹی ایف

بول نیوز  |  Feb 25, 2021

ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکوس پلیئر  نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکوس پلیئر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جون تک گرے لست میں برقراررکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 4ماہ کی مہلت دے دی

مارکوس پلیئر نے کہا کہ پاکستان کو بقیہ 3نکات پر عملدرآمد کرنےکی ضرورت ہے لہذا پاکستان مزید نگرانی میں رہے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر  نے یہ بھی کہا کہ ایف اے ٹی ایف بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والوں ہتھیاروں کے حوالے سے آگاہی دے رہی ہے۔

مارکوس پلیئر کا کہنا تھا کہ تخریبی فنانسنگ اور ہتھیاروں کی غیر قانونی فروخت کو روکنے کیلئے نئے قواعد مرتب کئے ہیں جبکہ تخریبی فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے بھی قواعد مرتب کئے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکوس پلیئر کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر پاکستان نے کام کیا ہے مگر ایکشن پلان پر ابھی بھی کام کرنے کی ضرورت ہے اور 27 میں سے 3 ایکشن پلان پاکستان کو مکمل کرنے ہونگے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More