پیٹرول کی قیمت میں 20روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

سماء نیوز  |  Feb 26, 2021

فائل فوٹو

اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دے دی۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 19روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔

سمری میں قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی۔ اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اس سے قبل حکومت نے 15 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More