رمیز راجہ کا یوٹیوب چینل ہیک

ہم نیوز  |  Feb 26, 2021

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا ہے۔

رمیز راجہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ان کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا ہے۔

Working to restore my you tube channel which has been sadly compromised. Bear with me. Thank you.

— Ramiz Raja (@iramizraja)

رمیز راجہ نے تحریر کیا کہ میرا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا ہے، میں اسے ری اسٹور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔  میرے ساتھ جڑے رہیں۔ شکریہ۔

معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ ’رمیز اسپیکس‘ کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتے ہیں جس میں وہ کرکٹ سے متعلق مختلف موضوعات پر تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

’رمیز اسپیکس‘ کے یوٹیوب پر 10 لاکھ 48 ہزار سبسکرائزر ہیں۔

خیال رہے کہ رمیز راجہ 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے بہترین کرکٹ کمنٹیٹرز میں کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More