سوتے ہوئے لاکھوں روپے کمانے والی لڑکی

ہم نیوز  |  Feb 27, 2021

تائیوان سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے اسٹریمنگ ایپ ٹوئچ پر گھنٹوں سو کر لاکھوں روپے کمانے کا منفرد ریکارڈ قائم کر ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوئچ ایپ زیادہ تر آن لائن گیمنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہے تاہم اس میں دیگر کیٹگریز بھی موجود ہیں۔

وینگ نامی اسٹریمر نے شام پانچ بجے ٹوئچ ایپ لاگ آن کی اور کچھ دوسرا کام کرنے کے بجائے اس نے اپنی آنکھوں پر ماسک ڈالا اور سو گئی۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان گلوکارہ کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سوتے دیکھا اور پسند کیا اور اس نے سوتے ہوئے تین ہزار ڈالر کما ڈالے جو پاکستانی روپوں میں پونے پانچ لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک وقت میں گیارہ ہزار سے زائد افراد نے نوجوان لڑکی کی سوتے ہوئے لائیو ویڈیو کو دیکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More