سینیٹ انتخابات میں کرپشن روکنے کیلئے بنائی گئی ویجی لینس کمیٹی۔۔۔۔ لیاقت جتوئی مشکل میں پھنس گئے

روزنامہ اوصاف  |  Mar 02, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرننگ ڈیسک) سینیٹ انتخابات میں کرپشن روکنے کیلئے بنائی گئی ویجی لینس کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ۔۔۔ پی ٹی آئی سندھ کے اہم رہنمالیاقت جتوئی مشکل میں پھنس گئے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کیویجی لینس کمیٹی نے لیاقت جتوئی کےبیان کانوٹس لےلیا ہے اور انہیں وضاحت پیش کرنے کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے، یہی نہیں ویجی لینس کمیٹی نے لیاقت جتوئی سے سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق دستاویزی ثبوت مانگ لئے ہیں۔کمیٹی میں الیکشن کمیشن،ایف بی آر،نیب،اسٹیٹ بینک اورنادرا کےنمائندےشامل ہیں ، کمیٹی الیکشن کمیشن کوضروری معلومات اور ریکارڈ فراہم کرے گی اور انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جہاں ضرورت ہوئی کمیٹی انکوائری کرکےرپورٹ پیش کرے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More