سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی ہلچل۔۔۔ ایوان سے آؤٹ ہونےوالے 12ارکان کون ہیں ۔۔؟جانیے تفصیل

روزنامہ اوصاف  |  Mar 02, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ آف پاکستان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 12 سینیٹرز اس ماہ ریٹائر ہو رہے ہیں جن میں سے 4 دوبارہ انتخابی دگل میں حصہ لینے کے لیے میدان میں ہیں۔چھ سال کی مدت پوری کرکے ریٹائر ہونے والوں میں پشتون خواملی عوامی پارٹی کے محمد عثمان خان کاکٹر اور گل بشری ،نیشنل پارٹی کے میر کبیر محمد شاہی اور اشوک کمار ،بلوچستان نیشنل پارٹیکے ڈاکٹر جہاں زیب جمالدینی، پاکستان مسلم لیگ ن کے شاہزیب درانی اور جمعیت علما اسلام ف کے مولانا عبدالغفور حیدری اورسینیٹ میں ایک آزاد رکن محمد یوسف بادینی شامل ہیں ۔ریٹائر ہونے والے اراکین سینیٹ میں سے چار اراکین منظور احمد کاکٹر ،سرفراز احمد بگٹی ،مولانا عبدالغفوری حیدری اور محمد عثمان خان کاکٹر دوبارہ سینیٹر بننے کیلئےملک میں سینیٹ کے تین مار چ کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے میدان میں اترے ہیں ۔بی اے پی کے منظور احمد کاکڑ ،پشتون خواملی عوامی پارٹی کے سردار اعظم خان موسی خیل کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر جب کہ محمد خالد بزنجو ، نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو اور نصرت شاہین بی اے پی کی کلثوم پروین کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر کامیاب ہوئے تھے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More