آرمی چیف سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بول نیوز  |  Mar 08, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد، افغانستان میں تعینات امریکی جنرل آسٹن ملر کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت جبکہ جاری افغان امن عمل پر خاص طور پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More