لاہور میں طلباء کا جھگڑا، فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی

سماء نیوز  |  Mar 08, 2021

فوٹو: آن لائن

لاہور میں جھگڑے کے دوران نجی کالج کے طلباء نے فائرنگ کردی، زد میں آکر 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ باٹا پور کے علاقے رام پورہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نجی کالج کے طلباء میں جھگڑے کے دوران عثمان نامی نوجوان نے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر رمضان اور احد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More