پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کیلئے بڑا فیصلہ

بول نیوز  |  Mar 08, 2021

پاکستان سپر لیگ  ( پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے بقیہ میچز سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے آخری راؤنڈ کی میزبانی شہر لاہور کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے نئے شیڈول سے متعلق  پی سی بی کی جانب سے 3 دن بعد بڑا اعلان متوقع ہے۔

چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے  پی ایس ایل فرنچائزز سے 3 دن کا وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے میزبانی  کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More