آج کل شہروں میں لوگوں کے ناک سے خون اور ہونٹ کیوں پھٹ رہے ہیں ؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی ، ماہرین نے بتا دیا

روزنامہ اوصاف  |  Apr 03, 2021

 لاہور(ویب ڈیسک )لاہور سمیت دیگر شہروں میںگزشتہ کچھ روز سے شہریوں کے ہونٹ پھٹنے اور ناک سے خون آنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں جس پر لوگ کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں اور ڈاکٹرزسے رابطہ کر رہے ہیں تاہم اب ماہر ین موسمیات اور ماہرین صحت نے اس کی وجہ اور علاج بتا دیاہے۔تفصیلات کے مطابق یہ تمام تر صورتحال ہیٹ ویو ،ہوا میں نمی کی مقدار کم ہونے اور گرد آلو د ہوائیں چلنے سے پیدا ہو رہی ہے ، چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر ابراہیم نے تذبذب کے شکار شہریوں کی مشکل حل کرتے ہوئے کہاہے کہ خشک اور گرم ہوا چلنے سے ناک کی اندرونی سطح اور ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں اور ناک خشک ہونے کے باعث خون نکل آتاہے اور ہونٹ پھٹ جاتے ہیں ۔ناک سے خون بہنے یا ہونٹ پھٹنے کا مطلب یہ ہر گزنہیں ہے کہ ہوا زہریلی ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ہوا میں نمی نہ ہونے اور گرمی کی وجہ سے ہوتاہے ، اس سے بچنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کریں ، اس سے بچنے کیلئے بھاپ لیںاور ویسلین کا استعمال کریں ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More