ماہرہ خان کے چہرے پر کتنے تل ہیں؟خبر پڑھ کر آپ ششدر رہ جائینگے

روزنامہ اوصاف  |  Apr 05, 2021

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کے چہرے کے سارے تل واضح نظر آ رہے ہیں۔پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت، سادہ، بغیر میک اپ کے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کے چہرے کے سارے تل واضح نظر آ رہے ہیں اور اُن کی بھوری آنکھوں کا رنگ بھیمداحوں کو خوب بھا رہا ہے۔ماہرہ خان کی میک اپ کے بغیر خوبصورت تصویر دیکھ کر اُن کے مداح حیران رہ گے ہیں اور اُن کے چہرے کے تل گننے میں مصروف ہیں جبکہ ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی خوب کمنٹ کیے جا رہے ہیں ۔ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر کبریٰ خان کی جانب سے بھی کمنٹ کرتے ہوئے اُن کی تعریف کی گئی ہے۔مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کے تلوں سے متعلق مختلف کمنٹ کیے جا رہے ہیں جن میںکچھ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کے چہرے پر 11 تل ہیں جبکہ کچھ انٹر نیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اُن کے چہرے پر 12 تل ہیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More