فہد مصطفی بالآخر بڑے راز سے پردہ اُٹھادیا ، مداحوں کیلئے ناقابل یقین خبرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 05, 2021

لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ فہد مصطفی نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں مجھ پر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ لگا شاید میرا کیرئیر ختم ہو نے جارہا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ میں سوچاکرتا تھاکہ ایسی نوکری کروں گا جہاں میری ماہانہ آمدن ایک لاکھ روپے تک ہولیکن میرے ذہن میں یہ نہیں تھا وہ کونسی نوکری ہو گی ، خدا جب انسان پر مہربان ہوتا ہے تواس کے لئے وہاں سے راستے کھول دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔ایک انٹر ویو میں فہد مصطفی نے کہا کہ جب شوبز میں آیاتو میں نے آغاز میں ہی کافی کامیابیاں سمیٹیں لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا اور مجھے ایسا لگا شاید میرا کیرئیر ختم ہو نے جارہا ہے ،اس وقت جیتو پاکستان کی پیشکش ہو گئی اور یہاں سے پھر میرے عروج کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس میں میرا کوئی کمال نہیں بلکہ اس خدا کی ذات کی مہربانی ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More